ایران کا اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سےنیا حملہ ، دھماکوں کی آوازیں
ایران نے ایک دفعہ پھر اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سےحملہ کیا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے نیا حملہ کیا ہےجن میں حیفہ کے معاشی مراکز بھی نشانہ ہیں۔ نئے حملے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے ، آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا ۔حیفہ میں ایرانی میزائل سے عمارت کو نقصان پہنچا، حیفہ میں ڈرون حملے سے ریفائنریز میں آگ لگ گئی۔ ایران نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کو 100 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ حملے میں ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی حیفہ اورتامرا بستی میں ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ میزائلوں حملوں کے سائرن بجنے کے بعد اسرائیلی شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ شمالی اسرائیل میں ایرانی حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک ہوگئی اور 14 زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔