اسرائیل ایران جنگ؛ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ
جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اسرائیل اور ایران کی جانب سے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہوش اڑا دینے والا اضافہ ہو گیا ہے۔جمعہ کو علی الصبح اسرائیل کے ایران پر حملوں اور اس کے بعد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایران کے اسرائیل پر ڈیڑھ سو میزائل حملوں کے بعد سے سرمایہ کاروں کو یہ خدشہ پیدا ہوا کہ لڑائی مشرق وسطیٰ سے تیل کی برآمدات کو بڑے پیمانے پر متاثر کر سکتی ہے۔ اس خوف نے انٹرنیشنل آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کو بڑھانا شروع کیا جو پاکستان میں ہفتے کی صبح دو بجے تک مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
نیویارک میں جمعہ کے روز (پاکستان میں ہفتہ کی صبح) برینٹ کروڈ فیوچر سودے 4.87 ڈالر یا 7.02 فیصد اضافے کے بعد 74.23 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔اس سے پہلے برینٹ کے فیوچر سودے کہ 13 فیصد سے زیادہ اضافے کے بعد 78.50 ڈالر کی انٹرا ڈے اونچائی پر پہنچ گئے تھے، یہ 27 جنوری کے بعد انٹرنیشنل مارکیت مین تیل کی قیمت کی مضبوط ترین سطح ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 4.94 ڈالر یا 7.62 فیصد اضافے کے ساتھ 72.98 ڈالر فی بیرل پر طے ہوا۔ سیشن کے دوران، WTI ایک وقت میں تو 14 فیصد سے زیادہ چھلانگ لگا کر 21 جنوری کے بعد سے 77.62 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔