سُروں کے شہنشاہ مہدی حسن کوبچھڑے13 برس بیت گئے
شہنشاہ غزل مہدی حسن کو دنیا سے گئے 13 برس بیت گئے لیکن ان کی گائی ہوئی غزلیں اورگیت انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔جولائی 1927 کو راجستھان کے گاؤں لونا کے موسیقار گھرانے کلاونت میں پیداہونے والے مہدی حسن نے 6 سال کی عمر میں ہی اپنے والد اُستاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان سے موسیقی کی تربیت لیناشروع کردی تھی جودُھرپد گائیکی کے ماہر تھے،ان کے خاندان نے کئی نسلوں تک موسیقی کی خدمت کی تھی۔