تازہ ترین

گوجرانوالہ میں گن پوائنٹ پر شہری کو ڈرا دھمکا کر رقم چھیننے والا اے ایس آئی،دو پرائیویٹ ساتھیوں سمیت گرفتار۔سٹی پولیس آفیسر نے شہری کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی ہدایت کی،  تھانہ کوٹ لدھا کے اے ایس آئی اور دو پرائیویٹ اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا گیا۔ مقدمے میں راہزنی اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل کی گئیں، اے ایس آئی قیصر عباس نے رفیق اور رشید نامی اشخاص کے ساتھ مل کر شہری سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے چھینے۔

سی پی اوکا کہنا تھا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پولیس کا یونیفارم عزت کی علامت ہے، اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسر جیل جائیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement