تازہ ترین

شمالی یونان کے جنگلات میں ایک خوفناک واقعے میں کوہ پیما ریچھ کے حملے کے بعد تقریباً 500 میٹر کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ یونان کے علاقے فرکتو جنگل میں پیش آیا، جہاں دو کوہ پیما ایک پرانے فوجی جہاز کے ملبے کی تلاش میں نکلے تھے۔معروف کوہ پیما دیمتریس کیوروگلو اور ان کے ساتھی اس پُرخطر مہم پر روانہ ہوئے تھے، ان کا مقصد یونانی فضائیہ کے اس لڑاکا طیارے کے مقام پر جانا تھا جو تقریباً 77 سال قبل وہاں گر کر تباہ ہوا تھا۔دیمتریس کیوروگلو نے یونانی سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں  بتایا کہ اچانک میرے ساتھی نے چیخ کر کہا کہ یہ ریچھ ہے پھر میں نے ایک بہت بڑا ریچھ دیکھا جو مجھ پر حملہ آور ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ موجود بیلجین مالینوس نسل کے کتے نے غیر معمولی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کے دوران ریچھ کے سامنے آ کر چند لمحے دیے کہ میں مرچوں والا اسپرے نکال سکوں تاہم، یہ اسپرے ریچھ کو مکمل روکنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔دیمتریس نے بتایا کہ ریچھ پہلے مجھ پر حملہ آور ہوا، پھر میرے ساتھی کی طرف متوجہ ہوا اور اسے اتنی شدت سے دھکا دیا کہ وہ کھائی میں گر گیا۔حادثے کے فوراً بعد دیمتریس نے ایمرجنسی سروسز کو کال کی اور جغرافیائی محلِ وقوع کے کوآرڈینیٹس فراہم کیے، مقامی دوستوں سے بھی رابطہ کیا جو علاقے کی پہاڑیوں اور جنگلات سے واقف تھے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement