10, 20 ٹن کے دوسری جنگ عظیم کے 3 خطرناک بم برآمد، افراتفری مچ گئی
جرمنی کے شہر کولون میں دوسری جنگ عظیم کے 3 خطرناک بم برآمد،خوف و ہراس پھیل گیا۔حکام نے 20 ہزار سے زائد افراد کو فوری علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا، حکام کے مطابق امریکی ساختہ بموں میں سے ایک کا وزن 10 ٹن دوسرے کا 20 ٹن ہے۔تینوں بم کولون کی شپ یارڈ سے برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل عملے نے تینوں بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ میوزیم، اسکولز اور مشہور ثقافتی مقامات بھی خالی کرالیے گئے، جس کے بعد بموں کو ناکارہ بنانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔اس سے قبل حکام نے شہریوں کو سخت وارننگ جاری کی تھی کہ انخلا سے انکار پر پولیس لوگوں کو زبردستی ان کے گھروں سے باہر نکال سکتی ہے۔
Leave A Comment