لودھراں: سی سی ڈی کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ،3 ڈاکو ہلاک
سی سی ڈی کا جلہ ارائیں میں ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ،3 ڈاکو مارے گئے۔بہشتی روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر پانچ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سوار رکنے کی بجائے چک ایک تا چار جنگل کی جانب فرار ہوگئے، روکنے پر ڈاکوؤں نے سی سی ڈی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ، لودھراں کی ٹیم اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے پل بہشتی لنک روڈ پر موجود تھی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے3ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور2 فرار ہوگئے،شدید فائرنگ میں سی سی ڈی افسران اور اہلکار بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کے باعث محفوظ رہے،ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔کراس فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا،ہلاک ملزمان سے ایک موٹر سائیکل , 01 کلاشنکوف ،02 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ڈی او سی سی ڈی نے بتایا کہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔