فیصل آباد: مالک کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق
نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے لڑکی کی لاش روشن والا میں ورثا کے گھر پہنچا دی۔اس حوالےسے کم عمر ملازمہ کے والد نے کہا کہ مالک مکان نے بیٹی کو تشدد کرکے ہلاک کیا جس کے جسم پر زخموں کے نشان بھی موجود ہیں۔سی پی او کے مطابق ملازمہ کی ہلاکت کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔