تازہ ترین

مغربی جرمنی میں ایک چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کی چھت (ٹیرس) پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2  افراد ہلاک ہو گئے۔یہ حادثہ کورشن بروئخ  میں پیش آیا، جو  ڈچ سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ عمارت کے ٹیرس سے ٹکرایا اور  اس میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ 2 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے ایک غالباً طیارے کا پائلٹ تھا۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دوسرا شخص طیارے میں سوار تھا یا زمین پر موجود تھا۔

Leave A Comment

Advertisement