فتنہ الہندوستان کا سرکاری افسر کے گھر پر حملہ، اے ڈی سی سوراب ہدایت بلیدی شہید ہو گئے
بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ وطن کے سپاہی نے جان دے کر بہادری کی مثال قائم کی، اے ڈی سی کی رہائشگاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔فتنہ الہندوستان نے ایک بار پھر بلوچستان میں عام بلوچوں پر حملہ کر دیا، آج شام کو فتنہ الہندوستان کے 20 سے 30 دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔سوراب میں بینک و انتظامی آفیسر کی گھر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں سوراب کے اے ڈی سی آر ہدایت اللہ بلیدی نے جام شہادت نوش کیا۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ بینک اورمارکیٹوں کو نشانہ بنایا۔ فتنہ الہندوستان نے بلوچ خواتین و بچوں کو ٹارگٹ کیا۔ ایف سی کو آتا دیکھ کر دہشت گرد بھاگ گئے۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے، سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے۔ اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان دے کر بہادری کی مثال قائم کی، اے ڈی سی کی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے۔ ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہے، ریاست کا دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں، علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے
Leave A Comment