ماہرہ نے فلمی پوسٹر سے تصویر ہٹانے کو چھوٹی حرکت قرار دے دیا
فلم رئیس سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے رئیس کے پوسٹر سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر ردعمل دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر ہنسی آئی، یہ بہت چھوٹی حرکت ہے۔ماہرہ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم لو گرو کی ملکی و غیر ملکی سطح پر ہونے والی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ فلم رئیس کے پوسٹر سے آپ کی تصویر ہٹا دی گئی کیا آپ کو بُرا لگا؟صحافی کے سوال پر خوبرو اداکارہ ہنس پڑیں اور کہنے لگیں کہ بالکل بھی نہیں، مجھے ایک لمحے کےلیے بھی بُرا نہیں لگا۔ میرے خیال میں یہ بہت چھوٹی اور بیوقوفانہ چیز ہے جو بھارت نے کی ہے۔
Leave A Comment