روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقہ کُرسک کو آزاد کرالیا
روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقہ کُرسک کو مکمل آزاد کرالیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی تمام حملہ آور یونٹ اور خصوصی دستوں کو شکست دیدی گئی ہے۔ کُرسک ریجن پر یوکرینی فوج نے اگست میں قبضہ کیا تھا جبکہ اسے چھڑانے کی کارروائی چھ مارچ کو شروع کی گئی تھی۔گیارہ سو کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے میں شمالی کوریا کی فوج کے دستوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ محاذ جنگ پر ہلاک اور زخمی یوکرینی فوجیوں کی تعداد 76 ہزار ہے۔