تازہ ترین

پاکستانی اداکار فواد خان کی نو سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کی کوشش ایک نیا تنازعہ بن گئی ہے۔ ان کی فلم 'عبیر گلال'، جس میں بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ کام کیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد شدید عوامی ردعمل کا شکار ہو گئی ہے۔فلم کے گانے 'خدایا عشق' اور 'انگریزی رنگ رسیا' جو یوٹیوب پر آرچر لینز انٹرٹینمنٹ اور سارے گاما کے چینلز پر موجود تھے، اب یوٹیوب انڈیا سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کی کوئی وضاحت تاحال سامنے نہیں آئی۔ وانی کپور نے فلم کی پروموشنل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، لیکن بعد میں اس ویڈیو کو بھی ڈیلیٹ کر دیا گیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement