ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔