تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا، دس ہزار مزید عازمین کو حج کی اجازت دیدی گئی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا اور پاکستانی عازمین کیلئے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی۔پاکستان کی جانب سے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست ان افراد کیلئے کی گئی جو مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کراسکے تھے۔پاکستان کی خصوصی درخواست پر سعودی حکام نے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔

Leave A Comment

Advertisement