تازہ ترین

معروف خواجہ سراء رقاصہ مہک ملک کے خلاف نجی مہندی کی تقریب میں فحش ڈانس کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رقاصہ مہک ملک سمیت 35 افراد کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس مقدمے میں تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق منڈی یزمان کے نواحی گاؤں میں منعقدہ مہندی کی نجی تقریب میں مہک ملک کو رقص کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب کے دوران مہک ملک نے نیم عریاں لباس پہن کر فحش گانوں پر رقص کیا جبکہ دیگر ملزمان ان پر نوٹ نچھاور کر رہے تھے۔مقدمے میں 10 ملزمان کو نامزد جبکہ 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مذکورہ تقریب میں کچھ سرکاری ملازمین بھی شامل تھے جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی موجود تھا۔ سرکاری ملازمین کو مقدمے نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement