تازہ ترین

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوراج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ترجمان پاک فوج نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان میں دہشتگردی کے لئے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے افغان حکومت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔

Leave A Comment

Advertisement