تازہ ترین

لاہور میں جھگڑے کے دوران 50 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نوید محلے دار سے بھائی اور بھتیجوں کا جھگڑا ختم کرانے گیا تھا۔صلح صفائی کے بعد ملزم نے پیچھے سے گولی مار دی جس سے 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ملزم جمشید نے جھگڑا ختم کروانے والے نوید کو گولی ماردی۔نوید اپنے بھائی اور بھتیجوں کا جھگڑا ختم کروانے آیا تھا۔ مسلح ملزم جمشید نے واپس پلٹتے نوید کو سر میں گولی ماری۔ملزم قتل کی واردات کے بعد اسلحہ تھامے تسلی سے جائے وقوعہ پر کھڑا رہا، مقتول کا بھائی اور بھتیجا ملزم کے سامنے ہاتھ جوڑتے رہے۔ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، واقعہ مستی گیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

Leave A Comment

Advertisement