تازہ ترین

حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف راولپنڈی میں بھی کارروائی تیز کردی گئی، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔


 افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت کی تھی، اس کے ساتھ ہی تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو بھی31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنائیں۔افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنائیں، یکم اپریل 2025 سے بےدخلی کا عمل شروع کر دیا جائے گا، باوقار واپسی کےلئے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement