بجلی کی قیمتوں میں کمی: انڈیکس زبردست تیزی سے ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی نئی بلندی پر
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1131 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 938 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 131 پوائنٹس یا 0.96 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 938 پر بند ہوا، جو عید کی تعطیلات سے قبل ایک لاکھ 17 ہزار 806 پر بند ہوا تھا۔کے ایس ای-100 انڈیکس میں اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کا اعلان کیا ہے۔
Leave A Comment