وزیراعظم کا بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکیج کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکاء اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا آج عید کے موقع کی مناسبت سے پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام کیلئے ایک ادنیٰ سے خوش خبری سنانے کیلئے آیا ہوں۔تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اویس لغاری، محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال سمیت حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق، بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹ کے ممبران بھی تقریب میں شریک ہیں۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں، آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر نظر ڈالنا بھی اہم ہے۔
Leave A Comment