جہلم میں گھریلو لڑائی ختم کرانا چچا کو مہنگا پڑ گیا ، بھتیجے نے قتل کردیا
گھریلو جھگڑے کے دوران بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا۔ واقعہ جہلم کے علاقے عباس پورہ میں پیش آیا، جس میں ملزم افتخار عرف اِفی اپنی بہن سے لڑ رہا تھا کہ چچا کی مداخلت پر برہم ہوکر اس نے چچا پر چھریوں سے وار کردیے۔پولیس نے موقع پہ پہنچ کے ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو منتقل کرکے ملزم افتخار کو گرفتار کرلیا۔