کراچی سے ٹنڈوالہ یار دوست سے ملنے آئے 4 نوجوان گاڑی نہر میں گرنے سے جاں بحق
کراچی سے دوست سے ملنے ضلع ٹنڈو الہ یار آنے والے 4 دوست گاڑی نہر میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ چاروں افراد کراچی سے ایک کار میں سفر کر رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ان کی کار نہر میں گر گئی۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ عبدالاحد شیخ ولد محمد اسلم شیخ ،21 سالہ سمیر ولد رضوان الدین صدیقی، 26 سالہ علی شان ولد محمد اقبال اور 20 سالہ عدیل ولد محمد اعظم فاروقی کے طور پر ہوئی ہے۔
لااشوں کو نکالنے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا۔عبدالاحد میرپورخاص کا رہائشی تھا اور کراچی منتقل ہو گیا تھا، وہ اپنے کزن اسفند لغاری سے میرپورخاص میں کرائے کی کار میں اپنے دوستوں کے ساتھ ملنے آ رہا تھا۔ علی شان سیالکوٹ پنجاب کا رہائشی تھا لیکن کراچی میں مقیم تھا، یہ تمام دوست کراچی میں ایک ہی علاقے میں رہائش پذیر تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ سمیر اور عدیل بھی میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی تھے لیکن ان کے خاندان کراچی منتقل ہو گئے تھے۔حادثے کے فوری بعد مقامی غوطہ خور انہیں بچانے کے لیے نہر میں کود گئے تھے مگر چاروں دوست اس وقت تک جاں بحق ہوچکے تھے۔