تازہ ترین

 ٹانک کے نواحی علاقے اماخیل میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

یاد رہے کہ ٹانک میں فائرنگ کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو بھی ٹانک میں پرانا مال منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا تھا۔فائرنگ سے قیضار نامی شخص جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ وجۂ قتل ذاتی دشمنی بتائی گئی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement