تازہ ترین

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز وائرل ہیں، جن میں اداکارہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تقریب کے دوران اداکارہ کی پاکستان شوبز انڈسٹری میں خدمات پر تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہانیہ عامر نے بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کر رہی ہوں، یہاں آنا میرے لیے باعث فخر ہے، مجھے امید ہے کہ ہم ایسے ہی باہمی تعاون سے کام کر کے پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement