ملاقات کے دن بانئ پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے کوئی نہیں آیا
ملاقات کے دن بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کا کوئی رہنما ملنے نہیں آیا۔جیل ذرائع کے مطابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا جیل حکام سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے، تاہم ان کو ملاقات سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دی ہے۔اس حوالے سے فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی خیریت سے متعلق شدید تشویش ہے، ان سے فوری ملاقات کروائی جائے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست بذریعہ واٹس ایپ بھیجی ہے۔جیل ذرائع نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی جیل کی تحویل میں نہیں ہیں، وہ راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے ملاقات کے لیے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کریں۔ بانیٔ پی ٹی آئی جسمانی ریمانڈ پر راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں، ان کے سیل کو راولپنڈی تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا تھا، ان سے ملاقات کرانے یا نہ کرانے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔
Leave A Comment