جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کو چالان کی نقول فراہم، بانی پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار
جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں تاہم سابق وزیراعظم نے فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔بانی پی ٹی آئی کو نقول فراہمی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل آئے تھے، فرد جرم 8 نومبر کو عائد کی جائے گی۔فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ میں تو گرفتار تھا۔
دوسری جانب، شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل ہونے کے باعث چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکیں جس کے باعث سابق وزیر خارجہ کو چالان کی نقول تقسیم کا معاملہ ٹل گیا۔مزید ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔چالان کے مطابق ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت قیادت میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا، جی ایچ کیو گیٹ پر دھاوا بولا گیا اور گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں نے منع کیا مگر باز نہیں آئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے۔
ملزمان نے حساس عسکری املاک توڑی اور آگ لگا دی، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم بھی مارا گیا۔ ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور فورسز سے بھرپور مزاحمت کی گئی، پاکستان میں بغاوت کا سماں پیدا کیا گیا۔
Leave A Comment