تازہ ترین

مانسہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ میں کلگان موڑ کے مقام پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 سے زائد زخمی ہیں، حادثے کا شکار بس گلگت سے راولپنڈی آ رہی تھی۔حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، زخمی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق مسافروں میں عبداللہ، شفقت اللہ، بخت اللہ، فاروق شامل ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement