توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر ملزمہ کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی، عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری اور اس کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔بشریٰ بی بی کی عدم پیشی کے باعث عمران خان اور ان کی اہلیہ پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔
Leave A Comment