راولپنڈی : نیوٹاؤن میں ڈولفن اہلکاروں پر ڈاکو کی فائرنگ، مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے بی بلاک سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ڈولفن اہلکاروں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جبکہ کراس فائرنگ کے بعد ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا اور رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈاکوؤں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ڈولفن کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی کر دیا اور حراست میں لے لیا زیر حراست زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، برآمد شدہ موٹرسائیکل تھانہ صادق آباد کے علاقے سے چوری کیا گیا ہے۔
Leave A Comment