تازہ ترین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیرقانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قربانیاں قومی عزم کی بنیاد ہیں، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے،فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ  کیا،آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا،آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو خطے میں جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز کی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی،اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو اجاگرکیا،آرمی چیف نے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے فوجیوں  کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری، غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیرقانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا،آرمی چیف نے دشمن دہشتگرد نیٹ ورکس ختم کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ یہ قربانیاں قومی عزم کی بنیاد ہیں، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے،فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement