تازہ ترین

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہ کروائے گئے،عدالت ملزمان سے سوالناموں پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا،ملزمان کی جانب سے عثمان گل اور چوہدری ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے ،نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں کے جواب داخل نہ کروائے گئے ،سماعت کے دوران بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئی،طبی بنیادوں پر ملزمہ کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، نیب وکلا نے کہا کہ ہمیں ملزمہ بشری بی بی کی طبی بنیادوں پر پیش کی گئی درخواست پر بھی اعتراض نہیں،تاہم قانون کے مطابق درخواست کے ساتھ پلیڈر مقرر کیا جائے، عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست  منظور کرلی۔

Leave A Comment

Advertisement