راولپنڈی: کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی ڈویژن میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں موسم کی صورتِ حال میں بہتری آنے پر راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں کل سے معمول کے مطابق اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شدید دھند اور اسموگ کے پیشِ نظر 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
Leave A Comment