عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا، وکلا صفائی کی استدعا پر احتساب عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم موصول نہ ہونے پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔
Leave A Comment