لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں، کسی کو پرواہ نہیں: شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں اور کسی کو پرواہ نہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کی کال پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اصل مسائل کی طرف آئیں۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ میرے اوپر 14 مقدمات ہیں، اسلام آباد میں ایک مقدمے میں کل بری ہوا ہوں، میرے اوپر راولپنڈی میں 14 مقدمات بنائے گئے سب میں پیش ہو رہا ہوں، امید ہے میں مقدمات میں سرخرو ہوں گا۔
Leave A Comment