راولپنڈی: 4 سالہ بچہ میٹرو بس سے اترتے ٹریک پر گرنے سے جاں بحق
چارسالہ بچہ میٹرو بس سے اترتے ٹریک پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ریحان اپنی والدہ اور نانی کے ہمراہ چاندنی چوک میڑو سٹیشن سے میڑو بس پر سوار ہوا اور لیاقت باغ سٹیشن پر بس رکنے پر اترنے لگے تو بچہ بظاہر توازان برقرار نہ رکھ سکا اور بس سے ٹریک پر جاگرا اور شدید زخمی ہو گیا۔اس دوران ڈرائیور نے بس بھی چلا دی تاہم بچہ ٹریک پر گرنے کے باعث شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔بچے کے ماموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میڑو بس سٹیشن پر مسافروں کے اترنے کے دوران کوئی سکیورٹی گارڈ یا میٹرو بس کا عملہ وہاں قریب موجود نہ تھا، بچہ گرنے کے باوجود ڈرائیور نے بس چلا دی جس سے بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔
Leave A Comment