تازہ ترین

پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق راولپنڈی میں بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔محکمہ ماحولیات پنجاب سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی میں پہنچ گئے ہیں۔ مقامی طور پر مصنوعی بارش کا پاکستان میں پہلا تجربہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں اسموگ کی وجہ سے صورت حال بہت خراب ہے اور لاہور دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement