تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ ملزمہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے نیب کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی، ریفرنس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیان کے لیے سوال نامے فراہم کیے جائیں گے، نیب پراسیکیوشن نے شہادت مکمل ہونے کے حوالے سے بیان عدالت میں داخل کروا دیا۔

Leave A Comment

Advertisement