تازہ ترین

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی مانیٹرنگ کے لیے نیا ”وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم“ نصب کردیا گیا۔نئے وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم کے ساتھ بائیومیٹرک ویری فکیشن ڈیوائس بھی نصب کی گئی ہے، نئے سسٹم کی تنصیب کے بعد قومی شناختی کارڈ کے بغیر جیل میں داخلہ بند کر دیا گیا۔یہ نیا سسٹم تین مرکزی دروازوں سمیت جیل ڈیوڑھی میں نصب کیا گیا ہے، نئے سسٹم میں بار کوڈ اسکیننگ، وائی فائی ڈیوائسز اور جدید ٹیب شامل ہیں۔نیا نظام نادرا اور نحکمہ داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہے، اس سے جیل میں آنے والوں کے قومی شناختی کارڈ کی اسکیننگ پر تمام تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔نئے نظام کے تحت آئی ڈی کارڈ اسکیننگ مکمل نہ ہونے پر کسی کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو بھی اسی سیکیورٹی نظام سے گزارا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement