’فائنل کال‘ پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر مہم چلا کر خود غائب
پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر ’فائنل کال‘ کی مہم چلا کر خود منظر سے غائب ہوگئے۔24 نومبر کی فائنل کال کیلئے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر عوام کو گھروں سے نکال کر ڈی چوک پہنچانے کیلیے خوب سوشل میڈیا مہم چلائی لیکن فائنل کال پر خود منظر سے غائب ہو گئے۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پیغام جاری کیا کہ ’خان کی کال ہے گھروں سے نکلیں، آج آپ ا س تحریک میں شامل نہ ہوئے تو ہاتھ ملتے رہے جائیں گے‘ لیکن خان کی کال پر خود نہ نکلے اور آخری موقع ضائع کردیا۔حماد اظر نے سوشل میڈیا پر 2 دریا پار کیے لیکن ڈی چوک نہ پہنچ پائے، سابق صدرعارف علوی بھی شعر و شاعری سے سوشل میڈیا پر خون گرماتے رہے اور تیمور جھگڑا کے ساتھ نکلے بھی لیکن ڈی چوک نہ پہنچ سکے۔پارٹی سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اپنی لوکیشن بتا کر لاہور کی گلیوں میں اکیلے گھومتے رہے، صاحبزادہ حامد رضا نے پولیس کی ایفیشنسی کا تمسخر اڑا کر سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں لیکن دیگر روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرح پولیس کے ساتھ احتجاجی عوام بھی انھیں نہ ڈھونڈ پائی۔
Leave A Comment