تازہ ترین

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی، بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ بانی پی ٹی آئی کی کیا ہدایات ہیں، آج پشاور میں ہونے والے اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں اور عہدے داروں کو احتجاج سے متعلق اہم احکامات جاری کردیے۔ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج میں ہر حلقے سے ایم این اے کو 10 ہزار اور ہر ایم پی اے کو 5 ہزار افراد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو ایم این اے یا ایم پی اے اپنے ساتھ لوگ نہیں لائے گا اسے پارٹی سے باہر کیا جائے گا اور جو پارٹی رہنما، ایم این اے یا ایم پی اے احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائے گا۔

 بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے سے اجلاس کے شرکاء سے 10منٹ خطاب کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement