سابق وزیر اعظم عمران خان نے 3 رہنماؤں کو فوکل پرسنز مقرر کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے 3 رہنما سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن مقرر کردیے گئے۔عمران خان کی ہدایت پر تینوں رہنماؤں کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بانی چیئرمین کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔
Leave A Comment