تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے لئے دو ناموں کی منظوری دے دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان نے عمرایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن کیلئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمرایوب جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے ۔ پی ٹی آئی کل دونوں نام سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی،13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے۔

یاد رہے وزیراعظم نے 26ویں ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے نام مانگے ہیں ۔

Leave A Comment

Advertisement