تازہ ترین

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر اسلام اباد جانے کا اعلان کیا ہے۔گنڈاپور نے یہ اعلان خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس جمعہ کی شب منعقد ہوا جس میں پی ٹی ائی کے ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے تقاریر کی گئی۔ اس دوران علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو دھمکیاں بھی دیں۔اپنے خطاب کے دوران گنڈاپور نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اسلام آباد آ رہے ہیں اور اس حوالے سے فیصلہ ہو گیا ہے۔گنڈاپور نے کہا کہ ’عمران خان کو رہا کر دو، ورنہ ہم نے پھر میٹنگ کی ہے، اگلی حکمت عملی تیار کی ہے۔‘گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی ’حکومت ہو یا نہ ہو ہماری حکمت عملی اس کے باوجود بھی ہے اس پر کام کریں گے۔ حق کے لیے لڑیں گے اور اگر حق نہ ملا تو جس طرح ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا ہے حق کے لیے ماریں گے۔‘

خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس سے پہلے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صورتحال پر غور کیا گیا۔تاہم پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اسلام آباد دوبارہ جانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی ٹائم فریم کی بات کی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement