تازہ ترین

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا جاری ہے۔مانسرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا، ہم پر بے بنیاد مقدمے کاٹے گئے ہیں۔اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں اعلیٰ حکام سے اہم میٹنگ ہوئی۔علی امین گنڈاپور سے میٹنگ میں کمشنر اور ڈی آئی جی بھی موجود تھے، مانسہرہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔علی امین گنڈاپور ممکنہ طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر مانسہرہ سے پشاور جائیں گے۔خیبر پختون خوا کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بھی ہنگامی بنیادوں پر طلب کرنے کے بعد اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔

 

یاد رہے کہ پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے لیے 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement