تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے معاملات پر کشمکش کا شکار ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اعلان کردہ تمام جلسے اور احتجاجی مظاہرے منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، 8 تاریخ کو پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں اور دیگرمسائل سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی جگہ صوابی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنا کم سے کم تین روز تک جاری رہے گا، دھرنے میں ملک بھر سے ورکرز اور رہنما شرکت کریں گے، دھرنے سے ہر روز مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ دھرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، دھرنے کے لئے 10 تاریخ کے بعد کسی موزوں دن کا انتخاب کیا جائے گا، دھرنا صوابی قیام و طعام کے مقام پر دیا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement