پی ٹی آئی کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔پی ٹی آئی کے جاری احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے انہوں نے دعوی کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اب لیڈر بننے کا خواب دیکھنے لگی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ مظاہرین اسلام آباد میں بیٹھ گئے تو ملک کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔
خواجہ آصف کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہےجب کہ متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے مکمل طور پر سیل کردیے گئےاور وفاقی دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کیے گئے ہیں جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
اسلام آباد جانے والے تمام راستوں پر بڑی تعداد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر سڑکیں کنٹینرز رکھ کر بند ہیں۔
Leave A Comment