تازہ ترین

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سموگ ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار سکولوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سموگ ایمرجنسی کے باعث سکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں جبکہ پابندی کے باوجود سکولوں میں تدریسی عمل جاری تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں کو سیل کردیا گیا ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement