ڈسکہ: ساس نے بیٹی کے ساتھ مل کر 26 سالہ بہو کو قتل کر دیا
ڈسکہ میں ساس نے بیٹی کے ساتھ مل کر 26 سالہ بہو کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ زہرا کے والد نے سسرالیوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا،دوران تفتیش ساس اور نند نے گھریلو تنازع پر بہو کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے ٹکڑے کر کے دو بوریوں میں گندے نالے میں پھینک دیئے گئے تھے، نشاندہی پر بوریوں میں بند لاش گندے نالے سے نکال لی گئی۔پولیس نے مزید بتایا کہ شوہر کاروبارکے سلسلے میں ملک سے باہر ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
Leave A Comment