تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی کے گھر میں رات کے 11بجے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید لون نے مقبوضہ کشمیر کے تنظیم کے سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار بھارتی تفتیشی ادارے پولیس۔ آرمی۔ این آئی اے۔ ایس آئی اے کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔  
تنظیم کے ترجمان کے مطابق بھارتی تفتیشی ادارے نے شب 11بجے مقبوضہ کشمیر میں عبدالصمد انقلابی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تفتیشی ادارے نے آج اور ایک اینڈرائڈ موبائل فون بھی لے گئے

آزادکشمیر شاخ کے حریت رہنما عبدالمجید لون نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی ان کارروائیوں کا مقصد کشمیر میں خوف وہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے بھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی چیرہ دستیوں کا نوٹس لیں۔

Leave A Comment

Advertisement